QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے

ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، عمران خان

6 Jun 2020 23:34

ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق عوام کے تاثرات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔ ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، اشرافیہ کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کورونا کے باعث طبی عملہ شدید خطرات سے دوچار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جس میں اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے اور ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانی ممالک میں شامل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس سے متعلق عوام کے تاثرات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔ ہماری اشرافیہ لاک ڈاؤن چاہتی ہے، اشرافیہ کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، کورونا کے باعث طبی عملہ شدید خطرات سے دوچار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں لاک ڈاؤن سے غربت تیزی سے بڑھتی ہے اور اس  سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہو گا جیسے بھارت میں ہوا ہے۔ وزیراعظم نے علما، میڈیا، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس سے عوامی آگاہی کی اپیل بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 867006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867006/ہماری-اشرافیہ-لاک-ڈاؤن-چاہتی-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org