0
Saturday 6 Jun 2020 23:43

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ ملتان، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی ملاقات

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا دورہ ملتان، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سے ہائیکورٹ بنچ میں ملتان کے ڈویژنل اور ضلعی افسران نے ملاقات کی۔ انھوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس گزار احمد کے دورہ ملتان کے حوالے سے دی گئیں ہدایات پر کئے گئے اقدامات پر عمل درآمد بارے چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کو بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، سی پی او حسن رضا، چیف ایگزیکٹیو میپکو طاہر محمود، ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس، ڈی جی پی ایچ اے عابد علی، سی ای او ایجوکیشن ریاض خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے کہا کہ شاہ شمس پارک کی تزئین وآرائش کر کے اسے عوام کے لئے کھولا جائے، شاہ شمس پارک کی جھیل میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جھیل کی طرز پر ڈینگی لاروا کو کھانے والی مچھلیاں چھوڑی جائیں، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے افسران کو ہدایت کی کہ ممتاز آباد پارک کی حالت میں بہتری سے اسے مزید خوب صورت کیا جائے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملتان شان الحق نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی ہدایت پر شہر کی دو سڑکوں اوردو پارکوں کو ماڈل بنایا جارہا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر میں سٹریٹ لائٹس کا کام بھی مکمل کیا جا رہا ہے، اس کے علاہ ان کے حکم پر سول ڈیفنس کے سٹاف کی تنخواہیں بھی ادا کر دی گئیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے بتایا کہ ملتان میں ملک کا سب سے بڑا قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے اور اس سنٹر میں کورونا سے متاثرہ ساڑھے نو ہزار سے زائد لوگوں کو قرنطینہ کیا گیا، سنٹر میں 54سو افراد بیرون ممالک سے آئے جن کی مزید آمد جاری ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ قرنطینہ سنٹر پر بہترین انتظامات کیے گئے اور مہمانوں کو بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سنٹر میں 450 پولیس اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جن میں سے58 مریض نکلے ہیں، ان میں سے بھی بیشتر  صحت یاب ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش