0
Saturday 6 Jun 2020 23:52

نوشہرہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سسرالیوں کے خاتون پر تشدد کا نوٹس لے لیا

نوشہرہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے سسرالیوں کے خاتون پر تشدد کا نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں سسرالیوں کی طرف خاتون پر  تشدد کا وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ واقعے میں ملوث متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرنے کے احکامات کردیئے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او اس پر تشدد کرنے میں سسرالیوں کی معاونت کر رہا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ الزام ثابت ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر ملوث لوگوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معاشرے کے کمزور  طبقوں کی مدد کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوام کو سماجی، معاشی اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 867014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش