QR CodeQR Code

ایران اپنے معاہدے کے شرکاء کیساتھ موجود جبکہ آپکے مشیروں نے بُرا جوا کھیلا ہے، ٹرمپ کو ظریف کا جواب

6 Jun 2020 23:59

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کیجانب سے ایران کیساتھ نئے معاہدے کیطرف اشارہ کئے جانیکے جواب میں لکھا ہے کہ جب آپ نے صدارتی قلمدان سنبھالا تھا تو تب ہمارے درمیان ایک معاہدہ موجود تھا جبکہ ایران اور جوہری معاہدے کے دوسرے شرکاء نے (معاہدے کا) میز ترک نہیں کیا! محمد جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے مشیروں نے، جنمیں سے اکثر اب برطرف کئے جا چکے ہیں، ایک بُرا جوا کھیلا ہے جبکہ یہ اب آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس (صورتحال) کو صحیح کرنے کیلئے (اقدامات اٹھانے کا) فیصلہ کب کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کی جانب سے ایک سابق امریکی فوجی کو رہا کئے جانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2 بار "ایران کے شکریے" پر مبنی پیغامات منتشر کئے جانے پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا جواب تحریر کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کو منسلک کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کے ماتحتوں کے اقدامات کے برعکس ہم نے انسانی بنیادوں پر تبادلہ کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کی طرف اشارہ کئے جانے کے جواب میں لکھا ہے کہ جب آپ نے صدارتی قلمدان سنبھالا تھا تو تب ہمارے درمیان ایک معاہدہ موجود تھا جبکہ ایران اور جوہری معاہدے کے دوسرے شرکاء نے (معاہدے کا) میز ترک نہیں کیا! محمد جواد ظریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے مشیروں نے، جن میں سے اکثر اب برطرف کئے جا چکے ہیں، ایک بُرا جوا کھیلا ہے جبکہ یہ اب آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس (صورتحال) کو صحیح کرنے کے لئے (اقدامات اٹھانے کا) فیصلہ کب کرتے ہیں۔



واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ 2 سالوں سے قید سابق امریکی نیول فوجی مائیکل وائٹ کو 2 روز قبل آزاد کر دیا گیا تھا جبکہ اس حوالے سے ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ثابت شدہ الزامات کی بناء پر مائیکل وائٹ کو 10 سال کی قید سنائی گئی تھی جبکہ اب جیل میں اچھے برتاؤ اور انسانی بنیادوں پر اُسے رہا کر دیا گیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ میں قید ایرانی سائنسدان ڈاکٹر مجید طاہری کی آزادی اور ایران سے مائیکل وائٹ کی رہائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دبے الفاظ میں ایران و امریکہ کے درمیان ایک بڑے "اتفاق نظر" کی طرف دعوت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے یہ پیغام منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی ایران کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی سیاست جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 867017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867017/ایران-اپنے-معاہدے-کے-شرکاء-کیساتھ-موجود-جبکہ-آپکے-مشیروں-نے-ب-را-جوا-کھیلا-ہے-ٹرمپ-کو-ظریف-کا-جواب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org