0
Sunday 7 Jun 2020 00:02

چینی بحران کے ذمے داروں پر مقدمات چلانے کی منظوری کیلئے اجلاس طلب

چینی بحران کے ذمے داروں پر مقدمات چلانے کی منظوری کیلئے اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ ‏چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہےا ور  شوگر انکوائری رپورٹ میں ذمے دار قرار دیے جانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے کل (اتوارکو) اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا  ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بحران کا ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا فیصلہ ہوگا  اور اجلاس میں معاون خصوصی احتساب مرزا شہزاد اکبر چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے سفارشات پیش کریں گے۔ شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں جن افراد کو بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، ان کے خلاف فوجداری مقدمات نیب اور ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری اتوار کو وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس میں دی جائے گی۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کی جانب سے چینی بحران پر ایف آئی اے کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ عام کردی گئی ہے علاوہ ازیں رپورٹ کا فرانزک آڈٹ بھی کیا جاچکا ہے۔ اس رپورٹ میں حکومتی پارٹی اور اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں اور کاروباری شخصیات کو بحران کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش