QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 20 مریض جاں بحق

7 Jun 2020 00:10

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے میں 542 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 1 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 20 مریض انتقال کر گئے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران 20 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 561 ہوگئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے میں 542 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 1 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 84 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صوبے میں اب تک وائرس سے 3450 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں اپنی شدت سے جاری ہیں، ملک بھر میں ایک دن میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 734 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 59 ہزار 467 ہوگئی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 97 افراد انتقال کرگئے ہیں، جس کے بعد وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 867024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867024/خیبر-پختونخوا-میں-24-گھنٹے-کے-دوران-کورونا-20-مریض-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org