0
Sunday 7 Jun 2020 03:59

کراچی، پابندی کی خلاف ورزی پر 21 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج

کراچی، پابندی کی خلاف ورزی پر 21 ڈرائیورز کیخلاف مقدمات درج
اسلام ٹائمز۔ کراچی ميں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، پابندی کے باجود مسافر کوچز چلانے پر 21 ڈرائیورز کيخلاف مقدمات درج کرلئے گئے، 32 گاڑیاں بھی تھانوں میں بند کردی گئیں۔ حکومت سندھ نے صرف کراچی ميں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت تھی مگر ضلعی ٹرانسپورٹرز نے بھی اسٹیئرنگ سنبھال ليا، سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی پر حکومتی مشينری نے فوری ايکشن لیتے ہوئے پابندی کی خلاف ورزی پر مسافر کوچز چلانے والے 21 ڈرائيورز کيخلاف مقدمات درج کرلئے۔ وزير ٹرانسپورٹ سندھ اويس قادر شاہ کے مطابق 32 گاڑیاں تھانوں میں بند کردی گئی، ہيں، صوبے بھر میں 91 مسافر گاڑیوں پر 77 ہزار 300 روپے جرمانہ کيا جاچکا ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 80 ڈرائیورز کو گرفتار جبکہ 50 گاڑیوں کا چالان کیا گيا ہے۔

اویس شاہ کے مطابق ايک شہر سے دوسرے شہر بسيں چلانے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کورونا سے بچاؤ کی ايس او پيز پر بھی عمل نہيں کررہے تھے، حکومت نے کارکردگی نہ دکھانے پر 6 ریجنل سیکریٹریز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیئے، ڈرائیورز اور مسافروں کی جانب سے ماسک نہ پہننے سميت ديگر ايس او پيز کی خلاف ورزی پر مانیٹرنگ اور ویجیلنس ٹیمیں کارروائیاں کررہی ہیں۔ سندھ حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں اب تک 36 ہزار 364 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 634 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش