QR CodeQR Code

رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اور ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

7 Jun 2020 04:07

ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے بتایا کہ انہوں نے گھر پر اپنا اور بچوں کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ میں ان کا اور ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسامہ قادری کے مطابق انہوں نے سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے، تاحال ان میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری اور ان کے بیٹے کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھر پر اپنا اور بچوں کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  ان کا اور ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسامہ قادری نے بتایا کہ وہ اسلام آباد میں ہیں جبکہ ان کا بیٹا کراچی میں ہے۔ انہوں نے سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے، تاحال ان میں کورونا کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 867040

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867040/رکن-قومی-اسمبلی-اسامہ-قادری-اور-ان-کے-بیٹے-کا-کورونا-ٹیسٹ-مثبت-ا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org