QR CodeQR Code

کسی دھمکی کی پرواہ نہیں، چیئرمین نیب

7 Jun 2020 09:35

اپنے ایک بیان میں چیئرمیں نیب کا کہنا ہے کہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن فری پاکستان کی منزل کا تعین ہو چکا، کسی لالچ دھونس اور دھمکی کی کوئی پرواہ نہیں۔ لاتعداد کیسز کے متعلق کہا گیا یہ انتقامی کارروائیاں ہیں، لیکن ان مقدمات میں عدالتوں نے ضماتیں مسترد کیں، کیا عوام کا یہ حق نہیں انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے، نیب صرف اور صرف ملک کی خدمت کیلئے ہے، واحد چیز یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی حالت بہتر ہو، یہ اسی صورت ممکن ہے جب پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ وہ خوددار ملک میں زندہ رہ سکیں ؟ کیا عوام کا یہ حق نہیں کہ انہیں تعلیم و صحت کی اچھی سہولتیں ملیں؟۔


خبر کا کوڈ: 867050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867050/کسی-دھمکی-کی-پرواہ-نہیں-چیئرمین-نیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org