0
Sunday 7 Jun 2020 09:58

بلوچستان میں کورونا بے قابو، مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی

بلوچستان میں کورونا بے قابو، مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا بے قابو ہوگیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 445 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی، صوبے میں کورونا کے مزید 65 مریض صحت یاب ہوگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مصدقہ تعداد 54 ہے جبکہ 50 مشتبہ مریضوں کا انتقال بھی سامنے آیا ہے۔ صوبے میں 4 مقامات پر کورونا ٹیسٹنگ لیب فعال ہونے کے بعد ہفتے کو کورونا کے 1435 ٹیسٹ کئے گئے۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے 16 اضلاع میں 445 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6221 ہوگئی۔

6221 مصدقہ مریضوں میں سے5127 کا تعلق کوئٹہ، 272 مریضوں کا قلعہ عبدﷲ اور پشین سے ہے، 101مریضوں کا تعلق جعفرآباد، 87 کا مستونگ اور 67 کا تعلق قلعہ سیف ﷲ سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز 65 مریضوں کے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2175 ہوگئی ہے جبکہ 3992 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 647 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 867053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش