0
Sunday 7 Jun 2020 11:05
عالمی برادری نسل پرستی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، مظاہرین کا مطالبہ

امریکا میں سیاہ فارم شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج 12ویں روز میں داخل ہو گیا

امریکا میں سیاہ فارم شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج 12ویں روز میں داخل ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ زور پکڑ گیا، وائٹ ہاؤس کے سامنے پارک ہزاروں مظاہرین سے بھر گیا۔ سان فرانسسکو کے تاریخی پل پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، واشنگٹن کے میئر نے بھی فوج کی تعیناتی کی مخالفت کر دی، دنیا بھر میں بھی نسل پرستی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ امریکا میں سیاہ فارم شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج 12ویں روز میں داخل ہو گیا، وائٹ ہاؤس کے سامنے پارک میں ہزاروں افراد جمع ہیں، مظاہرین نے "بلیک لیوز میٹر" کے نام سے بڑا بینر اٹھا کر احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا عالمی برادری نسل پرستی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

واشنگٹن کے میئر نے بھی فوج کی تعیناتی کی مخالفت کر دی، حکومت مخالف مظاہرے میں شریک ہو کر انہوں نے یہ اعلان کیا کہ شہر میں فوج کسی صورت تعینات نہیں ہوگی۔ سان فرانسسکو کے تاریخی گولڈن پل پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا، سیکڑوں گاڑیاں پل پر موجود تھیں۔ مینیا پولس کے چرچ میں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لاس اینجلس میں بھی مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، جس میں مختلف ممالک کے لوگوں میں بھی شریک ہو کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 867071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش