QR CodeQR Code

مودی کی انسانیت دشمنی ہٹلر سے زیادہ شرمناک ہے، گورنر پنجاب

7 Jun 2020 12:04

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بے گناہوں کے قتل پر دنیا کو نوٹس لینا چاہئے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروا رہے ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، جو سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتی ہے، بھارت سمجھ لے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ گورنر ہاوس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مودی کی انسانیت دشمنی ہٹلر سے زیادہ شرمناک ہے، بھارت جان لے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے جو سرحدوں کا دفاع جانتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں بے گناہوں کے قتل پر دنیا کو نوٹس لینا چاہئے، بھارت کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروا رہے ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 867081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867081/مودی-کی-انسانیت-دشمنی-ہٹلر-سے-زیادہ-شرمناک-ہے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org