QR CodeQR Code

وفاق اور صوبے ملکر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں، شہباز شریف

7 Jun 2020 12:45

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کیلئے درربدر کی ٹھوکریں کھانے والے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور کورونا وبا میں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیا جائے اور آگاہی دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے  صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ شہباز شریف نے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم کی کنفیوژن اب تک دُور ہو جانی چاہیے تھی۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوؤں کو غلط ثابت کر چکی ہے، اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اس بات کا متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کیلئے درربدر کی ٹھوکریں کھانے والے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور کورونا وبا میں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیا جائے اور آگاہی دی جائے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 96000 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1974 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 867089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867089/وفاق-اور-صوبے-ملکر-کورونا-کی-صورتحال-کا-جائزہ-لیں-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org