QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی شروع نہ ہوسکی

7 Jun 2020 13:37

پشاور سمیت صوبے بھر میں 180 سے زائد فلور ملز پہلے ہی بند ہیں۔ صوبائی حکومت وفاق اور پنجاب سے رابطہ کر چکی ہے، تاہم اسکے باوجود پنجاب کیجانب سے گندم پر عائد پابندی ہٹانے سے انکار کیا گیا ہے اور گذشتہ روز گندم کے بعد آٹے کی سپلائی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت کے پنجاب حکومت سے رابطے کے باوجود خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی شروع نہ ہوسکی۔ پشاور میں 85 کلو آٹے کی بوری 5500، جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ پنجاب کی جانب سے آٹے کی سپلائی بند ہونے سے اشرف روڈ، رامپورہ سمیت مختلف مقامات پر آٹا ڈیلرز کے پاس آٹے کا سٹاک ختم ہوگیا ہے جس سے پشاور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ ادھر پشاور سمیت صوبے بھر میں 180 سے زائد فلور ملز پہلے ہی بند ہیں۔ صوبائی حکومت وفاق اور پنجاب سے رابطہ کر چکی ہے، تاہم اس کے باوجود پنجاب کی جانب سے گندم پر عائد پابندی ہٹانے سے انکار کیا گیا ہے اور گذشتہ روز گندم کے بعد آٹے کی سپلائی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہری آٹے کے حصول کیلئے مختلف مقامات پر لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 867110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867110/خیبر-پختونخوا-کو-گندم-اور-آٹے-کی-سپلائی-شروع-نہ-ہوسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org