0
Sunday 7 Jun 2020 17:03

کرونا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

کرونا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
 اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں شعبہ صحت اور سماجی سیکٹر پر پوری توجہ دی جائے گی۔ غیر ضروری اخراجات ہر سطح پر مزید کم کیے جائیں گے جبکہ سخت فنانشل ڈسپلن کی پالیسی پر کاربند رہتے ہوئے عام آدمی کی فلاح پر توجہ دیں گے۔

انہوں نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پروگرام وضع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود کمزور طبقوں پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ عام آدمی کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال 2020-21 کا بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام حقیقت پسندانہ اعداد و شمار پر مبنی ہوگا۔ بجٹ میں کفایت شعاری، بچت اور فنانشل ڈسپلن پر پورا فوکس کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش