0
Sunday 7 Jun 2020 16:14

مقبوضہ کشمیر کو الگ سے جامع مالی پیکیج دیا جائے، الطاف بخاری

مقبوضہ کشمیر کو الگ سے جامع مالی پیکیج دیا جائے، الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھارتی وزارت خزانہ پر زور دیا ہے کہ جموں و کشمیر کی تجارتی برادری سے امتیازی سلوک ختم کیا جائے۔ ایک بیان میں الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کی صنعتی اور دیگر کاروباری طبقہ جات کو بھی ملک بھر میں متاثر اقتصادیات کی بحالی کے لئے حکومت ہند کی طرف سے اعلان کردہ 20 ہزار کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کے تحت ہی فائدہ پہنچانے کی بات کی گئی ہے مگر جموں و کشمیر میں صنعتی شعبہ اور تجارت و صنعت و حرفت کی سرگرمیاں 5 اگست 2019 سے ٹھپ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بچی کچھی تجارت و دیگر کاروباری سرگرمی تھی، اُس کو بھی کورونا لاک ڈاؤن نے تباہ کر دیا۔

جموں و کشمیر میں متوسط اور چھوٹے تجارتی یونٹس کو راحت دینے پر زور دیتے ہوئے الطاف بخاری نے کہا کہ 2019-2020 کے لئے زراعت، باغبانی، ہوٹل، دیگر تجارتی شعبہ جات اور صنعتوں کے سود معاف کئے جائیں اور انہیں 30 فیصد سرمایہ کاری پر آسان قرضہ جات فراہم کئے جائیں۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ پاور ڈولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت معاہدہ (ایم او یو) کے مطابق ایم ایس ایم ای یونٹ ہولڈرز کو دس دنوں کے اندر ادائیگی کی یقین دہائی کرائی گئی مگر ملک کی دیگر ریاستوں کے برعکس جموں و کشمیر میں پروجیکٹ کی بروقت تکمیل پر حکومت ہند کی طرف سے 100 کروڑ ملنے کے بعد بھی متعلقہ یونٹ ہولڈرز کو پیسے نہیں دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 867127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش