0
Sunday 7 Jun 2020 19:33

ملک میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں، مزید بھی پیدا کیے جار ہے ہیں، قمر زمان کائرہ

ملک میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں، مزید بھی پیدا کیے جار ہے ہیں، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہر ہفتے ایک نئی کہانی شروع ہو تی ہے، ملک میں بحران بڑھتے جا رہے ہیں، مزید بھی پیدا کیے جار ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی مسئلے کا حل نہیں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قیادت کو بلاوجہ جیلوں میں رکھا گیا ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزراء پیشگوئیاں کر رہے تھے بڑے بڑے لوگ پکڑے جائیں گے، خورشید شاہ گزشتہ 7 ماہ سے نیب حراست میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے مکمل ناکام ہو چکی ہے، اس معاملے پر قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، مگر اپوزیشن کو قومی ہم آہنگی کی بات کرنے برا بھلا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر فاشسٹ ہے، فاشزم میں مخالف آواز کو دبا دیا جاتا ہے، حکومت ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکی اب کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 867143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش