0
Sunday 7 Jun 2020 19:58

خیبر پختونخوا میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 فراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 فراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 فراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 575 ہوگئی۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 307 فراد انتقال کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 فراد جاں بحق ہوگئے۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 575 ہوگئی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 486 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 487 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 92 مریض صحتیاب ہوئے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 3 ہزار 542 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 974 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش