0
Sunday 7 Jun 2020 20:56

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے بڑا اچھا کام کیا ہے، علمائے کرام 

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے بڑا اچھا کام کیا ہے، علمائے کرام 
اسلام ٹائمز۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماکرام فقیرعبیدالرحمن نقشبندی، پروفیسر عبد الماجد وٹو، خواجہ عزیز الحسن، عادل یعقوب، علامہ خالد محمود ندیم ندیم، علامہ مجاہد عباس گردیزی، پیر عبید صدر پوری، پادری نعیم جاوید اور علامہ عبدالحنان حیدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے بڑا اچھا کام کیا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ساتھ انہوں نے پٹرول پمپوں کے مافیاز کو بھی سب کے سامنے کھول کر رکھ دیا ہے، ہم وزیراعظم عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ ملک کے لئے اچھے فیصلے کرتے رہیں اور کسی بھی قسم کے مافیا سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، ہم عوام آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم آپ سے یہ عہد بھی کرتے ہیں کہ آج کے بعد ہم ان پٹرول پمپس کا ذاتی سطح پر بھی بائیکاٹ کریں گے، تاکہ اب یہ مافیا اس ملک میں پھل پھول نہ سکے ہر قسم کے مافیا کے خلاف لڑنے میں ہم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب اس ملک کی مشکلات کا حل یہی ہے کہ حکومت کے ہر اچھے فیصلے پر عوام حکومت کا بھرپور ساتھ دے تاکہ وطن عزیز کو اندر سے نقصان پہنچانے والوں کا پوری طرح خاتمہ کیا جائے، ہم نے اپنی آنے والی نسلوں کے راستے ترقی کی طرف ہموار کرنے ہے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کے مافیا کے سامنے کھڑے ہونے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نام موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں اور اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 867151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش