0
Sunday 7 Jun 2020 21:24

سنتھیا کے جھوٹے الزامات کا مقصد سیاسی قیادت کو لوگوں کی نظروں میں گرانا ہے، سعید غنی

سنتھیا کے جھوٹے الزامات کا مقصد سیاسی قیادت کو لوگوں کی نظروں میں گرانا ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کے حوالے سے کہا  ہے کہ مشکوک کردار کی خاتون کی جانب سے جھوٹے الزامات لگانا سیاسی قیادت کو لوگوں کی نظروں میں گرانے کا منصوبہ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایک خاتون کو سامنے لایا گیا ہے اور کہانیاں بناکر سیاسی قیادت کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہمیں ملکی مسائل پر توجہ دینی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون جو کہہ رہی ہیں وقت ثابت کرے گا کہ کتنا سچ ہے، خاتون کی جھوٹی باتوں کو اتنی اہمیت دی جارہی ہےکہ ہم کورونا اور ٹڈیوں کو بھول گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خاتون کا کردار خود بڑا مشکوک ہے، کبھی اسرائیل تو کبھی بھارت جاتی رہی ہے، اگر یہ خاتون سچی ہے تو عدالت میں جائے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تماشہ چلتا رہا تو کل کوئی دوسری اور پرسوں تیسری جماعت نشانے پر ہوگی، حکومت میں بیٹھے لوگوں کی کارستانیاں ڈھکی چُھپی نہیں، کل سچے الزامات لگے تو جان نہیں چُھڑا سکیں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔ انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔ اس سے قبل سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع اور نامناسب ٹوئٹ کی تھیں۔ امریکی خاتون کے الزامات پر پیپلز پارٹی نے قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے جس پر سنتھیا کو 9 جون کو جسٹس آف پیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش