0
Sunday 7 Jun 2020 22:10

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 100 ٹیسٹ ہوئے جب کہ 4960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے ملک میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 187 ہو گئی، جن میں سے 33 ہزار 976 مریضوں نے اس وائرس کو شکست دے دی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک مرتبہ پھر سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں کورونا کے مصدقہ مریض 37 ہزار 90 ہو گئے۔

اسی طرح سندھ میں 38 ہزار 108، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار 487، بلوچستان میں 6 ہزار 221، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، آزاد کشمیر 375 اور گلگت بلتستان میں 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 2032 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے تعداد سب سے زیادہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں اموات بھی سب سے زیادہ ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 683، سندھ میں 634، خیبر پختون خوا میں 561، بلوچستان میں 54، وفاقی دارالحکومت میں 45، گلگت بلتستان میں 13 جب کہ آزاد کشمیر میں 8 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش