1
Sunday 7 Jun 2020 23:16

ڈاکٹر رمضان عبداللہ نے اپنی پوری زندگی فلسطینی امنگوں کیلئے وقف کر رکھی تھی، علی شمخانی

ڈاکٹر رمضان عبداللہ نے اپنی پوری زندگی فلسطینی امنگوں کیلئے وقف کر رکھی تھی، علی شمخانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے ایڈمرل علی شمخانی نے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر حرکۃ الجہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کو ارسال کئے گئے اپنے تعزیتی خط میں لکھا ہے کہ قدیمی دوست، برادر و عظیم مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ شلح جو اسلامی مزاحمتی محاذ کی درخشاں شخصیت تھے، کی رحلت گہرے دکھ و غم کا باعث بنی ہے۔ ایڈمرل علی شمخانی نے لکھا کہ انتھک مجاہد ڈاکٹر رمضان عبداللہ نے ڈاکٹر فتحی شقاقی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی بابرکت زندگی کو فلسطینی مزاحمتی محاذ کی مقدس آرزوؤں کے بر لانے اور فلسطینی قوم کے لوٹے گئے حق کی واپسی کے لئے غاصب صیہونی دشمن کے خلاف بھرپور جدوجہد کے لئے وقف کر دیا تھا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے نمائندے و قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین علی شمخانی نے فلسطینی مزاحمتی فورس حرکۃ الجہاد الاسلامی کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کو ارسال کئے گئے اپنے تعزیتی خط میں لکھا ہے کہ بلاشک و تردید فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سپوت ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی جانب سے فراہم کی گئی خدمات اور اٹھائے گئے جہادی اقدامات کے باعث فلسطین کی مکمل آزادی اور غاصب صیہونی رژیم کی مکمل بربادی کے لئے ان کے ساتھی مجاہدین و شاگردوں کے اٹھنے والے قدم آج مزید مستحکم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس فقدان پر عظیم فلسطینی قوم، اسلامی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز و مجاہدین اور ڈاکٹر رمضان عبداللہ کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مجاہد فلسطینی قوم کی آخری کامیابی کے لئے خداوند متعال کے حضور دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 867181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش