0
Monday 8 Jun 2020 00:08

پاراچنار، کرونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے علماء اور تنظیموں کا اجلاس

پاراچنار، کرونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے علماء اور تنظیموں کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مدرسہ جعفریہ میں پاراچنار کے علماء اور تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، مجلس علمائے اہلیبتؑ اور دیگر مذہبی و سماجی تنظیموں نے شرکت کی۔ اس موقع پر علاقہ میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرکاء سے علمائے کرام نے کورونا وبا سے بچنے کی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی۔ علماء کا کہنا تھا کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ مکمل طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی و دیگر لوگوں کی جانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران پاراچنار میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش