0
Monday 8 Jun 2020 01:30

فردوس شمیم نقوی ’کے فور‘ منصوبے کی عدم تکمیل پر حکومت سندھ، ایف ڈبلیو او پر برس پڑے

فردوس شمیم نقوی ’کے فور‘ منصوبے کی عدم تکمیل پر حکومت سندھ، ایف ڈبلیو او پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے لئے پانی کے منصوبے ’کے فور‘ کی عدم تکمیل پر فرنٹیئر ورک آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور حکومت سندھ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کراچی میں پانی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی ترسیل کے منصوبے 'کے فور' کا آغاز 2004ء میں شروع ہو، 2007ء میں پی سی ون کی بنیاد پر فزیبلیٹی رپورٹ تیار ہوئی اور 2014ء میں 25 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نومبر 2018ء تک اس منصوبے پر 12 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں، ستم ظریفی یہ ہے کہ ایف ڈبلیو او اب کہتا ہے کہ ہم نے روز اول سے کہہ دیا تھا کہ 'کے فور' منصوبہ 29 ارب روپے میں مکمل نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ ایف ڈبلیو او نے کہا تھا کہ کے فور منصوبہ 42 ارب روپے میں مکمل ہوگا لیکن انہوں نے اس آسرے میں 30 ارب روپے کا منصوبہ لے لیا کہ بعد میں جو ہوگا دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ ملک کے اتنے مقتدر ادارے اس طرح کے فیصلے کرتے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ فوج کے کسی بھی ادارے پر تنقید کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، ایف ڈبلیو او کو 3 ماہ کے اندر ایک ابتدائی رپورٹ دینی تھی وہ نہیں جمع کرائی اور انہوں نے یہ الزام عثمانی اینڈ کمینی پر ڈال دیا۔
خبر کا کوڈ : 867194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش