QR CodeQR Code

کورونا وائرس نے لاہور پولیس کو اپنا شکار بنا لیا، 6 ایس ایچ اوز میں تصدیق

8 Jun 2020 18:28

تمام ایس ایچ اوز سیلف آئسولیشن میں اپنے گھروں میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ لاہور پولیس میں متاثر ہونیوالے اہلکاروں اور افسران کی تعداد 137 ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق 91 اہکاروں اور افسران نے ٹھیک ہو کر ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ جبکہ ڈولفن میں تعینات اے ایس آئی عبدالحمید بھی آج کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس نے لاہور پولیس کو اپنا شکار بنا لیا، 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ جبکہ سابق آئی جی امجد جاوید سلیمی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ آج کورونا کا شکار ہونیوالے پولیس افسران میں ایس ایچ او لاری اڈہ شیخ عدنان سلطان، ایس ایچ او غازی آباد اسد عباس، ایس ایچ او باغبانپورہ محمد رضا اور ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد اسد بھی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایس ایچ او مناواں نیئر نثار اور ایس ایچ او سرور روڈ شعیب خان بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔ تمام ایس ایچ اوز سیلف آئسولیشن میں اپنے گھروں میں قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ لاہور پولیس میں متاثر ہونیوالے اہلکاروں اور افسران کی تعداد 137 ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق 91 اہکاروں اور افسران نے ٹھیک ہو کر ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔ جبکہ ڈولفن میں تعینات اے ایس آئی عبدالحمید بھی آج کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 867203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867203/کورونا-وائرس-نے-لاہور-پولیس-کو-اپنا-شکار-بنا-لیا-6-ایس-ایچ-اوز-میں-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org