0
Monday 8 Jun 2020 09:30

واشنگٹن میں تعینات 5000 نیشنل گارڈز کی واپسی شروع

واشنگٹن میں تعینات 5000 نیشنل گارڈز کی واپسی شروع
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں تعینات 5 ہزار نیشنل گارڈز کو واپس بھیجنے کے احکامات دے دیے، نیشنل گارڈ کے اہل کاروں کو اتوار کو جارج فلائیڈ کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن میں تعینات کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات مظاہرین کی تعداد انتہائی کم رہ گئی تھی، واشنگٹن اب مکمل کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گارڈز گھروں کو واپس جا رہے ہیں، لیکن اگر ضرورت پڑی تو انہیں فوری طور پر واپس بلایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سیاہ فام جارج فلائیڈ کو امریکا میں پولیس نے قتل کر دیا تھا جس کے بعد واشنگٹن سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش