0
Monday 8 Jun 2020 11:56

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کےسینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی 3 جون کو شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ بھی آئے تھے جہاں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور سماجی فاصلے کا بالکل بھی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک ایماندار، اہل اور قوم کا درد رکھنے والے قابل اور وفا شعار انسان ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی بڑھتی تعداد نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افراد کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے، یہ وائرس نہ صرف عام لوگوں کو متاثر کررہا ہے بلکہ سیاست دان بھی اس میں مبتلا ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش