0
Monday 8 Jun 2020 12:11

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی آپریشن میں 4 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی آپریشن میں 4 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہداء کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی۔ قابض افواج نے کارروائی کے دوران 4 بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ رواں ماہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کر لی۔ 58 سالہ سب انسپکٹر اشوک کمار پلوامہ کے علاقے خریو میں تعینات تھا۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد 453 ہو گئی ہے۔ ان خودکشی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ذہنی دباؤ اور افسران بالا کا توہین آمیز رویہ بھی شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 867266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش