QR CodeQR Code

فلسطینی شہریوں کیخلاف اسرائیل کی گرفتاری مہم جاری

غاصب صیہونی فوج کا وسیع کریک ڈاؤن، کمسن نوجوانوں اور سماجی کارکنوں سمیت 21 گرفتار

8 Jun 2020 12:21

غاصب صیہونی فوج اور صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی "موساد" کیجانب سے ہونیوالے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں شہر مقبوضہ قدس کے علاقوں الطور، الصوانہ، العیسویہ، سلوان، صور باھر اور وادی الجوز سے 21 فلسطینی شہریوں کو انکے گھروں کے اندر گھس کر گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار کئے گئے فلسطینی شہریوں میں "اسرائے بیت المقدس کمیٹی" کے چیئرمین امجد ابوعصب اور 2 کمسن فلسطینی نوجوان بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی فوج نے اپنے وسیع کریک ڈاؤن کے دوران مقبوضہ قدس کے 6 سے زائد علاقوں میں فلسطینی گھروں پر علی الصبح حملہ کر کے 21 سے زائد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی فوج اور صیہونی انٹیلیجنس ایجنسی "موساد" کی جانب سے ہونے والے ایک مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں شہر مقبوضہ قدس کے علاقوں الطور، الصوانہ، العیسویہ، سلوان، صور باھر اور وادی الجوز سے 21 فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں کے اندر گھس کر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج و انٹیلیجنس کی جانب سے گرفتار کئے گئے فلسطینی شہریوں میں "اسرائے بیت المقدس کمیٹی" کے چیئرمین امجد ابوعصب اور 2 کمسن فلسطینی نوجوان بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق غاصب صیہونی فوجی طلوع خورشید سے قبل فلسطینیوں کے گھروں کی دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہو گئے جنہوں نے فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اہلخانہ کو بھی اذیت و آزار اور بےجا تفتیش کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف گذشتہ 2 ماہ سے شدید کریک ڈاؤن جاری ہے جبکہ تل ابیب کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا جا چکا ہے کہ مزید 30 فیصد فلسطینی سرزمین کو یکم جولائی کے روز اسرائیل کے ساتھ ملحق کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 867272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867272/غاصب-صیہونی-فوج-کا-وسیع-کریک-ڈاو-ن-کمسن-نوجوانوں-اور-سماجی-کارکنوں-سمیت-21-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org