QR CodeQR Code

ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے، مریم اورنگزیب

8 Jun 2020 13:01

ترجمان پی ایم ایل نواز کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے جبکہ علاج کی ادویات دکانوں سے غائب ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دینے اور کورونا علاج کیلئے ادویات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے جبکہ علاج کی ادویات دکانوں سے غائب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کہا کہ وزیر صحت کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کیلئے ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں اور اس کیلئے خصوصی حکومتی ڈیسک یا کاؤنٹر قائم کرائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر ِصحت کورونا علاج کی ادویات بغیر منافع عوام تک پہنچانا لازمی بنائیں، یہاں تو بازاروں سے آکسی میٹر بھی غائب ہو گئے ہیں، جبکہ کہیں وینٹی لیٹرز اور کہیں پی پی ایز غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے اور کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 867288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867288/ماسک-پہننا-لازمی-قرار-دیا-جائے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org