0
Monday 8 Jun 2020 13:26

جی ایس پی پلس کو 2022ء تک توسیع دے دی گئی ہے، عبدالرزاق داؤد

جی ایس پی پلس کو 2022ء تک توسیع دے دی گئی ہے، عبدالرزاق داؤد
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤدکا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس کو 2022ء تک توسیع دے دی گئی ہے۔ سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد کا یہ بھی کہنا تھا جی ایس پی پلس سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا۔ انہوں نے سینیٹ کو یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث سرجیکل ماسک، گاؤن، این 95 ماسک اور دیگر چیزوں کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارتِ خزانہ نے سینیٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے جس میں بتایا ہے کہ 19-2018ء میں وفاقی سرکاری ملازمین سے 5977 ملین ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 19-2018ء میں دیگر سرکاری ملازمین سے 7831 ملین ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جبکہ دیگر ملازمین سے 62601 ملین روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا۔ وفاقی وزارتِ خزانہ کے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ 2018ء سے پاکستان نے آئی ایم ایف سے 1442 ملین ڈالرز ایکسٹینڈٹ فنڈ فیسیلیٹی کے ذریعے لیا۔ سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2018ء سےپاکستان نے آئی ایم ایف سے ریپڈ فنانس انسٹرومینٹ کے ذریعے 1383 اعشاریہ 4 ملین ڈالر لیے۔
خبر کا کوڈ : 867295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش