QR CodeQR Code

بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سردار درمحمد ناصر کا کورونا وائرس کے باعث انتقال

8 Jun 2020 18:05

سردار در محمد ناصر کے انتقال پر وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم سردار در محمد ناصر سینئر اور بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار در محمد ناصر کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سردار درمحمد ناصر کچھ عرصہ سے علیل تھے، انہیں علالت کےبعد کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور آج انتقال کر گئے۔ سردار در محمد ناصر کی میت تدفین کے لیے کراچی سے بلوچستان ان کے آبائی علاقے دکی لائی جائے گی۔ سردار در محمد ناصر کے انتقال پر وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان اور سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم سردار در محمد ناصر سینئر اور بااصول سیاستدان اور نفیس انسان تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 867345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867345/بلوچستان-عوامی-پارٹی-کے-سابق-صوبائی-وزیر-سردار-درمحمد-ناصر-کا-کورونا-وائرس-باعث-انتقال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org