0
Monday 8 Jun 2020 18:41

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، صدر پاکستان، چیئرمین سینٹ و گورنر سندھ کی فون کالز، خیرت دریافت کی۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر شیخ رشید دو ہفتوں کیلئے گھر ہر ہی آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آ گئی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نہیں، احتیاطً کروایا جانیوالا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ رپورٹ آنے کے بعد شیخ رشید احمد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے سیلف قرنطینہ میں رہیں گے۔ جس پر صدر پاکستان عارف علوی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے شیخ رشید احمد کو فون کیا اور شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی۔ تینوں رہنماوں نے شیخ رشید کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر مملکت، چیئرمین سینٹ اور گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں خیریت سے ہوں۔ دعاوں پر شکر گزار ہوں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے خیریت دریافت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 867354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش