QR CodeQR Code

یمن، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی عرب کیجانب سے 125 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزی

8 Jun 2020 23:02

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق سعودی جنگی بحری بیڑوں کیجانب سے بھی یمن کے صوبہ حجہ میں واقع شہر عبس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ صوبہ الحدیدہ پر سعودی توپخانے کیطرف سے بھی 15 سے زائد بار حملہ کیا گیا ہے۔ یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی عرب کیجانب سے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں برقرار سیز کی بھی 100 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن پر مسلط کردہ جنگ میں جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود بیگناہ یمنی شہروں پر سعودی بمباری جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کے مرکزی صوبہ مأرب کے مغربی شہر صراوح پر سعودی فورسز کی جانب سے آج صبح سے شروع ہونے والے حملوں میں 10 سے زائد بار بمباری کی گئی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جارح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے سرحدی علاقے الشرفۃ کی آبادی کو بھی اپنی شدید بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سعودی جنگی بحری بیڑوں کی طرف سے بھی یمن کے صوبہ حجہ میں واقع شہر عبس کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ صوبہ الحدیدہ پر سعودی توپخانے کی جانب سے 15 سے زائد بار حملہ کیا گیا ہے۔ یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی عرب کی طرف  سے یمن کے صوبہ الحدیدہ میں برقرار سیز کی بھی 100 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے جس کے دوران علاقے کی شہری آبادی کو توپخانے کے ساتھ ساتھ متعدد بار میزائلوں حملوں کا بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 867374

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867374/یمن-گذشتہ-24-گھنٹوں-کے-دوران-جارح-سعودی-عرب-کیجانب-سے-125-زائد-بار-سیز-فائر-کی-خلاف-ورزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org