QR CodeQR Code

دو ہفتوں کیلئے سخت لاک ڈاؤن کرنا پڑیگا، شاہد خاقان عباسی

8 Jun 2020 23:30

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل صبح مجھے بخار ہوا تو میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بخار کے علاوہ مجھے کوئی علامت نہیں ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے مجھے کورونا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کل صبح مجھے بخار ہوا تو میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ انہوں نے بتایا کہ بخار کے علاوہ مجھے کوئی علامت نہیں ہے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، احتیاط کے علاوہ کوئی علاج نہیں، ہرشخص کی ذمہ داری ہے کہ ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق اگر 6 ہفتے سخت لاک ڈاوَن کریں گے تو کورونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہفتوں کا سخت لاک ڈاوَن کرنا پڑے گا، باتوں سے کام نہیں چلے گا، اب عمل کرنا ہو گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت لاک ڈاوَن کا فیصلہ کرتی ہے تو مسلم لیگ نواز اسے سپورٹ کرے گی۔ نیوزی لینڈ میں بھی نئے کیسز سامنے نہ آنے پر ہی لاک ڈاوَن ختم کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 867391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867391/دو-ہفتوں-کیلئے-سخت-لاک-ڈاؤن-کرنا-پڑیگا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org