QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس

8 Jun 2020 23:36

اجلاس کے دوران محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ دوسرے صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت مختلف شعبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ان کو بند کر دیا جائےگا۔

محمود خان نے ٹیچنگ اسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل فراہم کرنے اور کورونا مریضوں کے لیے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کو یکساں پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے دوران سیاحت سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ دوسرے صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 867395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867395/وزیراعلی-خیبر-پختونخوا-کی-زیر-صدارت-صوبائی-ٹاسک-فورس-برائے-انسداد-کورونا-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org