1
Monday 8 Jun 2020 23:58

عراق، صوبہ دیالہ میں داعش کیخلاف حشد الشعبی کیجانب سے ایک اور وسیع آپریشن شروع

عراق، صوبہ دیالہ میں داعش کیخلاف حشد الشعبی کیجانب سے ایک اور وسیع آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے شمالی علاقہ جات کے لئے خصوصی نمائندے سید صادق الحسینی نے المعلومہ نیوز چینل کو بتایا ہے کہ عراقی صوبہ دیالہ کے 5 اہم مقامات میں حشد الشعبی کی جانب سے دوبارہ وسیع آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سید صادق الحسینی نے بتایا کہ صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف حشد الشعبی کے کامیاب آپریشن کے بعد وہاں حشد الشعبی کی دوبارہ تعیناتی جاری سال کی سب سے بڑی فوجی تعیناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی کی جانب سے شروع کیا گیا یہ سکیورٹی آپریشن داعش کے خلاف جاری جنگ میں سکیورٹی خلاء کو دور کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا ہے جس میں داعش کے مکمل محاصرے، داعش کے اثرونفوذ کے تمام ذرائع کو مکمل طور پر مسدود کرنے اور صوبے کے اہم مقامات کی مکمل سکیورٹی کے پروگرامز شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 867402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش