0
Tuesday 9 Jun 2020 02:30

کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول سے نکل گئی ہے، سعید غنی

کورونا وائرس کی صورتحال کنٹرول سے نکل گئی ہے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال اب کنٹرول سے نکل گئی ہے، کورونا سے متعلق ہمیں صورتحال صحیح نظر نہیں آرہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کاش وزیراعظم جو باتیں آج کہہ رہے وہ 2 ماہ پہلے کہتے تھے تو اچھا ہوتا، کورونا اور پیٹرول ایشو ہے، مگر نان ایشو سنتھیارچی پر بات کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنتھیارچی کے ذریعے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، سنتھیارچی نان ایشو ہے لیکن اب اسے ایشو بنایا جارہا ہے، امریکی خاتون ایک سیاسی جماعت پر سنگین الزامات لگا رہی ہے، امریکی خاتون دیگر لوگوں کو بھی نام لینے کی دھمکی دے رہی ہے، اگر اس خاتون کو نہ روکا تو کل یہ کسی ادارے کے خلاف بھی بات کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ امریکا کے ریکارڈ میں سنتھیارچی نامی کوئی خاتون نہیں ہیں، سنتھیارچی کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، سنتھیارچی کو آج نہ روکا گیا اور جھوٹا ثابت نہیں کیا تو یہ کسی کو نہیں چھوڑے گی۔ اسٹیل کے معاملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو پاکستان اسٹیل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ان کی نظر اس زمین پر ہے مگر سندھ حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین کسی کو ہڑپ کرنے نہیں دے گی، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان اسٹیل سے متعلق سی سی آئی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 867418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش