QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی نے ماسٹرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی دوبارہ رجسٹریشن شروع کر دی

9 Jun 2020 09:24

پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کی دوبارہ رجسٹریشن شروع کر دی ہے، ماسٹرز ڈگری اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے پارٹ ون سالانہ امتحان کیلئے ڈبل فیس کیساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 22 جون مقرر کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے ماسٹرز اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی دوبارہ رجسٹریشن شروع کر دی، پرائیویٹ امیدوار اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس کی دوبارہ رجسٹریشن شروع کر دی ہے، ماسٹرز ڈگری اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے پارٹ ون سالانہ امتحان کیلئے ڈبل فیس کیساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 22 جون مقرر کی گئی ہے۔ پہلے پرائیویٹ امیدواروں کی ڈبل فیس کیساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 مئی مقرر تھی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ امیدواروں کی رجسٹریشن سے متعلق تمام تر تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 867432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867432/پنجاب-یونیورسٹی-نے-ماسٹرز-اور-ایسوسی-ایٹ-ڈگری-کی-دوبارہ-رجسٹریشن-شروع-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org