QR CodeQR Code

ایران امریکی سامراج کے خلاف جدوجہد کا پرچمدار ہے اور اسلام آباد کو تہران سے سیکھنا چاہیے، حسین ہارون

23 Jul 2011 12:21

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر حسین ہارون نے امریکہ کی سامراجی ہٹ دھرمی کے سامنے ایران کی استقامت کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں اور خطروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی سامراج کے خلاف جدوجہد کا پرچم دار ہے اور اسلام آباد کو تہران سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح امریکہ سے مقابلہ کیا جاتا ہے


نیویارک:اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب حسین اے ہارون نے امریکہ کی سامراجی ہٹ دھرمی کے سامنے اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو تہران سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کس طرح امریکہ سے مقابلہ کیا جاتاہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے امریکہ کی سامراجی ہٹ دھرمی کے سامنے ایران کی استقامت کو سراہا۔ حسین ہارون نے پاکستان کے خلاف امریکہ کی دھمکیوں اور خطروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکی سامراج کے خلاف جدوجہد کا پرچم دار ہے اور اسلام آباد کو تہران سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح امریکا سے مقابلہ کیا جاتا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح خود مختاری حاصل کرسکتا ہے اور بھر پور خود مختاری سے امریکا کی خود سرانہ پالیسیوں اور سامراجی ہٹ دھرمی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 86745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86745/ایران-امریکی-سامراج-کے-خلاف-جدوجہد-کا-پرچمدار-ہے-اور-اسلام-آباد-کو-تہران-سے-سیکھنا-چاہیے-حسین-ہارون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org