QR CodeQR Code

سنی تحریک نے قادیانی نواز وزراء کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

9 Jun 2020 11:01

پنجاب کے سیکرٹری جنرل زاہد حبیب قادری کا کہنا تھاکہ تعلیمی نصاب سے حذف کیا گیا عقیدہ ختم نبوت کا مواد فوری بحال کیا جائے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزیر تعلیم مراد راس خود کو ان معاملات سے الگ نہ سمجھیں، عیقدہ ختم نبوت سے متعلق نکالا جانیوالا لٹریچر شامل کرنا ہی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے، پٹرول سستا مگر نایاب ہونا حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے، حکمران اپنے چہرے سے ریاست مدینہ کا مصنوعی ماسک اتار کر قادیانیوں کی سازشیں بند کروائیں، قادیانی نواز وزراء کو حکومت سے الگ کیا جائے، تعلیمی نصاب سے حذف کیا گیا عقیدہ ختم نبوت کا مواد فوری بحال کیا جائے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صوبائی وزیر تعلیم مراد راس خود کو ان معاملات سے الگ نہ سمجھیں، عیقدہ ختم نبوت سے متعلق نکالا جانیوالا لٹریچر شامل کرنا ہی ہوگا۔ محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ حکومت کی غیر متوازن پالیسیوں نے تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو بے روزگار اور مزدور طبقہ کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس سوائے جھوٹ بولنے بلند و بانگ دعووں اور عوام کو دینے کیلئے طفل تسلیوں کے سوا کچھ بھی نہیں، حکمران یاد رکھیں زبانی جمع تفریق کا پہاڑا اب زیادہ دیر تک نہیں رٹا جا سکتا۔ زاہد حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شہنشاہ حکمرانوں کو امریکی عوام کا غصہ مدنظر رکھنا چاہئے، پاکستان کے غریب عوام نے احتجاج کیا تو حکمران کو رخصت ہونا ہی پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے سابقہ حکمرانوں کی خامیاں بیان کر کر کے اپنی حکومت کو مزید دوام نہیں بخش سکتے، پاکستان کی تاریخ میں صحت کے نام پر بد ترین کرپشن کی جا رہی ہے، عمران خان کورونا فنڈز کے استعمال پر کمیٹی بنائیں اور قوم کو بتایا جائے پیسہ کہاں سے آیا اور کہاں خرچ ہوا؟۔


خبر کا کوڈ: 867470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867470/سنی-تحریک-نے-قادیانی-نواز-وزراء-کو-ہٹانے-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org