0
Tuesday 9 Jun 2020 11:35

یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم بطور نصاب پڑھانے کے ایس او پیز جاری

یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم بطور نصاب پڑھانے کے ایس او پیز جاری
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے صوبے کی یونیورسٹیوں میں قرآن حکیم بطور نصاب پڑھانے کیلئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ ایس او پیز میں قرآن حکیم کا نصاب پڑھنے کے بعد امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ یونیورسٹیز میں قرآن حکیم کا نصاب اسلامیات کے مضمون کےعلاوہ پڑھایا جائے گا۔ قرآن حکیم کا نصاب یونیورسٹیوں میں لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا اور قرآن حکیم کا نصاب ایک کریڈٹ آور پر مشتمل ہوگا۔ طلباء کو قرآن حکیم اردو یا انگریزی میں پڑھنے کی آپشن دی جائے گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ایس او پیز منظور کرنے کے بعد تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ارسال کر دیئے ہیں۔
 
ایس او پیز کے مطابق قرآن حکیم کا نصاب یونیورسٹیوں میں بی ایس آنرز کلاسز میں پڑھایا جائے گا۔ قرآن حکیم کے نصاب کی تیاری کا اختیار بھی یونیورسٹیوں کو دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یونیورسٹیز میں قرآن مجید پڑھانے کیلئے تیار ہونیوالے یہ ایس او پیز پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے تشکیل دیئے ہیں۔ کمیٹی نے یہ ایس او پیز چانسلر چودھری محمد سرور کو پیش کئے جنہوں نے اس کی باقاعدہ منظوری دی۔
خبر کا کوڈ : 867490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش