0
Tuesday 9 Jun 2020 12:08

9 کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے، شبلی فراز

9 کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہو گا۔ اپنی ٹوئٹ میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں 9 کشمیری نوجوانوں کی شہادت ظلم کی انتہا ہے۔ اپنے جمہوری حق کے لئے سراپا احتجاج نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز، آنسو گیس اور دیگر مظالم انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جس کا اقوام عالم کو ہر صورت نوٹس لینا ہوگا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت جبرو استبداد سے کشمیریوں کے خودارادیت کے حق کی عظیم جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتا۔ کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ دنیا کورونا وبا سے برسرپیکار ہے تو دوسری جانب بھارت مظلوموں پر ستم ڈھا کر بنیادی انسانی حقوق روند رہا ہے۔ بھارت کا انتہا پسند چہرہ دنیا پر بے نقاب ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش