1
Tuesday 9 Jun 2020 13:06
ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر تعزیتی پیغام

مزاحمتی محاذ ایک قیمتی سرمائے سے محروم ہو گیا ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

مزاحمتی محاذ ایک قیمتی سرمائے سے محروم ہو گیا ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی فورس جہاد اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر فلسطینی قوم، مزاحمتی محاذ اور مرحوم کے خاندان کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے ارسال کئے گئے تعزیتی پیغام کا متن یہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
 
عظیم مجاہد و مزاحمت کار برادر ڈاکٹر رمضان عبداللہ کی وفات پر عزیز فلسطینی قوم، فلسطین کے عاشق مجاہدین خصوصا جانثار "تحریک جہاد اسلامی فلسطین" اور عالی رتبہ مرحوم کے خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ ایک انتہائی قیمتی سرمائے سے محروم ہو گیا ہے تاہم امید ہے کہ الہی ہدایت و مدد اور فتحی شقاقی و رمضان عبداللہ کے رستے پر چلنے والے مجاہدین جیسے قابل جانشینوں کی کوششیں اس نقصان کا مداوا کر دیں گی۔
واللہ ولی التوفیق

سید علی خامنہ ای
8 جون 2020ء
خبر کا کوڈ : 867517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش