0
Tuesday 9 Jun 2020 17:39

احسان انٹرنیشنل کیجانب سے کشمیری طلاب کیلئے سو فیصد اسکالر شپ کا اعلان

احسان انٹرنیشنل کیجانب سے کشمیری طلاب کیلئے سو فیصد اسکالر شپ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سرینگر کی ایک غیر سرکاری تنظیم احسان انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں اعلٰی تعلیمی جیسے ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، پیرامیڈکس، منیجمنٹ، لاء، فارماسیوٹیکلز میں سو فیصد تک کی اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے ایک بڑا سرمایہ درکار ہوتا ہے جو ہر طالب علم برداشت نہیں کرسکتا ہے، احسان انٹرنیشنل اپنے ہدف کے پیش نظر اس بات کا پابند ہے کہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے ضرورتمند طلباء کے لئے رکاوٹوں کو ختم کیا جائے اور احساس انٹرنیشنل ان طلباء کو اعلیٰ تعلیم جیسے انجینئرنگ، پیرا میڈیکس، مینجمنٹ، لاء اور فارماسیوٹیکلز کے لئے سو فیصد اسکالرشپ مہیا کرنے کا منفرد پلیٹ فارم ہوگا۔

بیان کے مطابق یہ اسکالر شپ جو کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعہ فراہم کی جاتی ہے یو جی سی، اسٹیٹ یونیورسٹیز، ہورڈ ساتھ ہی ساتھ AICTE  اور کونسلز کے ذریعہ منظور شدہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احسان انٹرنیشنل کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ گزشتہ 5 برسوں میں 600 سے زیادہ ان طلباء جن کے پاس اعلٰی صلاحیت و ذہانت تو موجود تھی لیکن وسائل کی کمی تھی کو اسکالر شپ فراہم کی اور آج وہ ہندوستان کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اپنی اعلیٰ صلاحیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔ طلباء کو اسکالر شپ فراہم کرنے کے علاوہ احسان انٹرنیشنل قومی سطح کے داخلہ امتحانات جیسے AIEEE, NEET, JEE وغیرہ کے لئے برسوں سے مناسب کوچنگ اور کونسلنگ بھی فراہم کرتا آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 867518
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش