0
Tuesday 9 Jun 2020 14:20

لاہور، کالعدم جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماوں کیخلاف فردجرم عائد

لاہور، کالعدم جماعت الدعوۃ کے 4 رہنماوں کیخلاف فردجرم عائد
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگری عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے عبدالرحمان مکی، یحییٰ عزیز، عبدالاسلام اور ملک ظفر اقبال پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین لاہور نے مقدمہ نمبر 20/19 پر سماعت کی۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی نے غیر قانونی فنڈنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی  ساہیوال نے مقدمہ درج کیا تھا۔ سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہوں کو 10 جون کو طلب کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 867521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش