0
Tuesday 9 Jun 2020 16:16

پشاور، پولیس اہلکار غلطی سے راکٹ چلا بیٹھا

پشاور، پولیس اہلکار غلطی سے راکٹ چلا بیٹھا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکار سے غیر ارادی طور پر راکٹ چل گیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور راکٹ ایک خالی پلاٹ میں جاگرا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سینٹرل جیل میں تعینات پولیس اہلکار سے راکٹ چل گیا، پولیس اہلکار راکٹ لانچر ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک غلطی سے چل گیا، راکٹ جوڈیشل اکیڈمی کے قریب خالی پلاٹ میں گرا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کے جانی یامالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ متعلقہ ادارے نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اطراف میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کا جائزہ لیا، واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔ کے پی کے پولیس اہلکار کی جانب سے یہ اپنی نوعیت کی مختلف غلطی سرزد ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 867538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش