QR CodeQR Code

کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، اجمل وزیر

9 Jun 2020 16:26

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جعلی پیٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، آٹے کی ترسیل میں مشکلات ختم ہوگئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت کرنا ہوگا، مزید کہا کہ کاروبار اور معیشت کو دیکھتے ہوئے نرمی کی طبی عملے کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے کیلئے مشاورت جاری ہے، ہسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھا رہے ہیں، ہر ہفتے پشاور کیلئے 48 پروازوں کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، وزیراعلٰی نے آٹے اور پٹرول کے مسئلے پر وزیراعظم سے بات کی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی مصنوعی قلت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، جعلی پیٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، آٹے کی ترسیل میں مشکلات ختم ہوگئی ہیں، جنوبی اضلاع میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، عوام اپنے علاقوں میں ٹڈی دل کی موجودگی کےحوالے سے پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن پر اطلاع دے۔


خبر کا کوڈ: 867544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867544/کورونا-کیسز-میں-اضافہ-تشویشناک-ہے-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org