QR CodeQR Code

کراچی میں مزید کثیر المنزلہ عمارت گرنے کا خطرہ

9 Jun 2020 17:20

شو مارکیٹ میں زینب مسجد مزار والی گلی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت دراڑیں پڑ جانے کے باعث ایک طرف جھک گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا آڈر دے دیا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری، ناظم آباد اور لیاقت آباد میں عمارت دھنسنے کے واقعات کے بعد شو مارکیٹ کی بلڈنگ کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 3 عمارتیں زمین بوس ہونے کے واقعات پیش آچکے ہیں، لیاری کے بعد شو مارکیٹ کی بلڈنگ کے منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔ شو مارکیٹ میں زینب مسجد مزار والی گلی کے قریب کثیر المنزلہ عمارت دراڑیں پڑ جانے کے باعث ایک طرف جھک گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا آڈر دے دیا گیا ہے، لیکن رہائشیوں کی جانب سے تاحال عمارت خالی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں نیا آباد کی لیاقت کالونی گلی نمبر تین میں گرنے والی کثیر المنزلہ عمارت کا ملبہ اُٹھانے کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے خاتون سمیت مزید 2 لاشیں نکال لی گئی ہیں، عمارت کے ملبے سے اب تک 4 خواتین سمیت 11 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 867557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867557/کراچی-میں-مزید-کثیر-المنزلہ-عمارت-گرنے-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org