QR CodeQR Code

حکومت سندھ کے نااہل وزراء سندھ کے شہریوں کی حالت پر رحم کھائیں، خرم شیر زمان

9 Jun 2020 17:35

پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں وزیر صحت کہیں دکھائی نہیں دیتیں، اس صورتحال میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے نااہل وزراء سندھ کے شہریوں کی حالت پر رحم کھائیں، سندھ حکومت موجودہ صورتحال میں شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، موجودہ صورتحال میں وزیر صحت کہیں دکھائی نہیں دیتیں، اس صورتحال میں بھی وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے پر وزیر اعظم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کورونا سے لڑنے کے لئے ایک ہزار بیڈز بمعہ آکسیجن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کراچی کے اراکین اسمبلی کی کوششوں کی بدولت کراچی کے لئے 20 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے جو بھی امداد سندھ حکومت کو دی اس کا درست طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا، حکومتی وزراء میڈیا پر بیان بازی اور نوٹیفکیشن نکالنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے۔


خبر کا کوڈ: 867559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/867559/حکومت-سندھ-کے-نااہل-وزراء-شہریوں-کی-حالت-پر-رحم-کھائیں-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org